اہم خبریں

کپتان کا سپاہی ہوں، ڈٹ کر کھڑا ہوں، جلد عمران خان سے ملاقات کیلئے لاہور جائونگا،اعظم سواتی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہاہے کہ میں کپتان کا سپاہی ہوں، ڈٹ کر کھڑا ہوں۔عمران خان ہی وہ لیڈر ہے جو ملک کو اس مشکل سے نکالے گا، ملک کو بچانے کیلئے ضروری ہے عمران خان کا ساتھ دیں۔ اسلام آباد میں سی آئی اے سینٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور جاؤں گا کپتان سے ملاقات کروں گا۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی قائدین سے کہتا ہوں جلسے اور جلوسوں سے نکلیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی وہ لیڈر ہے جو ملک کو اس مشکل سے نکالے گا، ملک کو بچانے کیلئے ضروری ہے عمران خان کا ساتھ دیں۔

متعلقہ خبریں