اہم خبریں

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا بینظیر بھٹو شہید ہسپتال راولپنڈی کا دورہ ،ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار

راولہنڈی( اے بی این نیوز      )نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا بینظیر بھٹو شہید ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا ،دورہ کے دوران مختلف وارڈز کے اے سی بند تھے ، ایکسرے،دیگر ٹیسٹ اور چیک اپ کے لئے کئی کئی گھنٹے انتظارمیں کھڑے مریضوں کی شکایات بھی نوٹ کیںبعض ڈاکٹرز کے غائب ہونے اور مریضوں کو خواری کے سامنا کرنے پر نوٹس لیا،مریضوں نے الزام عائد کیا کہ عملے کی مٹھی گرم پر فوری کام ہو جاتا ہے،ادویات کی قلت۔ مریض باہر سے ادویات منگوانے پر مجبور ہیں ، . راہداریوں میں سٹرچر پر مریضوں کا علاج کئے جانے پر وزیراعلی برہم ہو ئےوزیر اعلی محسن نقوی کے سامنے مریضوں اور تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے محسن نقوی کا ہسپتال میں علاج معالجے کی خراب صورتحال پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا، انہون نے کہا کہ جس ہسپتال جاتا ہوں۔یہی حالات نظر آتے ہیں،معیاری اور فوری طبی سہولتیں ملنا مریض کا حق ہے

متعلقہ خبریں