راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) تھانہ رتہ امرال کے علاقے بابو لعل حسین روڈ پر قتل کی واردات کے دوران 45 سالہ میر قادر کو مبینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔ مقتول میر قادر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی فوٹیج میں ملزم کو عقب سے میر قادر پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے،فوٹیج میں ملزم کو واردات کے بعد فرار ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے،مقتول میر قادر کو دو گولیاں لگیں، موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
