اہم خبریں

کشتی حادثہ،46 متاثرہ خاندانوں کے سیمپلز حاصل، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ میں ملوث 2 سمگلر گرفتار

گوجرانوالہ(اے بی این نیوز) لیبیا کشتی حادثہ،ایف آئی اے لاہور کی بڑی کارروائی، اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گوجرانوالہ نے لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث 2 انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے لیبیا کشتی حادثے کے متاثرہ کو یورپ بھجوانے کیلئے 25 لاکھ روپے ہتھیائے۔متاثرہ عمیر یحی لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھاگرفتار انسانی سمگلرز میں محسن جاوید اور شرافت علی شامل ملزمان کو تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ملزمان کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔ایف آئی اے نے 98 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لئےایف آئی اے گجرات سرکل میں 52 متاثرین کے لواحقین کی جانب سے سیمپل جمع کروائے گئےایف آئی اے گجرانوالہ سرکل میں 46 متاثرہ خاندانوں کی جانب سے ڈی این اے سیمپلز دئیے گئے۔ڈی این اے سیمپلز یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت کے لئے حاصل کئے گئے۔

متعلقہ خبریں