اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیساتھ مقرر کی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر درخواستوں پر کچھ دیر بعد سماعت کریں گے،تھانہ ترنول کے مقدمہ میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانتیں کل خارج ہوئیںشاہ محمود قریشی اور اسد عمر اسلام آباد کچہری سے فرار ہو گئے تھےنو مئی واقعات ہنگامہ آرائی کے تناظر میں دس مئی کو یہ مقدمہ درج ہوا تھا
