لاہور(اےبی این نیوز ) سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس سمیت دیگر کی رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹا دی ہے۔ گزشتہ روز جسٹس امجد رفیق نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت اینٹی کرپشن نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ بشری بی بی کے خلاف نیب میں دو انکوائریز چل رہی ہیں، ان کے خلاف اینٹی کرپشن ساہیوال میں مقدمہ درج ہے۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ بشری بی بی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔دد دن قبل ہونے والی سماعت میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان حکومت کی جانب سے بھی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے خلاف دونوں صوبوں میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔
