اہم خبریں

شہید بےنظیر بھٹو نے آئیل فیلڈ کی پروڈکشن میں اہم کام کئے،شازیہ مری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر برائے بےنظیر انکم سپورٹ شازیہ مری اور فیصل کریم کنڈی کی مشترکہ پریس کانفرنس ۔ پریس کانفرنس کا مقصد محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ ہے آج انکی آج سترویں سالگرہ پورے پاکستان وہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم اور امت مسلمہ کی بھی پہلی خاتون وزیراعظم تھی۔ آج ہمیں خوشی ہوتی ہے جب لوگ آئین کی بات کرتے ہیں ۔یہ وہ جماعت ہے جنہوں نے سختیاں برداشت کیں اور ان کو ملک بھی چھوڑ نا پڑا۔اور آج ہم سترویں سالگرہ کے موقع میں بیٹھیں ہیں ۔ایک کانفرنس میں ان کی خراجِ تحسین پیش کرنا کافی نہیں۔خواتین پولیس سٹیشن کا قیام اور خواتین جج کو یقینی بنانا ان کی ہی محنت کا نتیجہ ہے۔شہید بےنظیر بھٹو نے آئیل فیلڈ کی پروڈکشن میں اہم کام کئے۔انٹرنیشنل سیرت کانفرنس ہو یہ بھی ان کی ہی محنت کی وجہ سے ہوا۔ بہت سے انٹرنیشنل ایوارڈ جو ملے وہ ایسے ہی نہیں مل جاتے محنت کر نی پڑتی ہے انہوں نے اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات مضبوط رکھنے کیلئے بھی محنت کی۔

متعلقہ خبریں