اہم خبریں

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 2 سو میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 2 سو میگاواٹ تک پہنچ گیا،شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ مختلف علاقوں میں دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا ،بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 7 سو میگا واٹ ہے۔ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار 9 سو میگا واٹ ہے،طلب اور رسد میں فرق کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا۔شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے تک ہے،دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک ہے،پانی سے بجلی کی پیداوار 5 ہزار 8 سو میگا واٹ ہے،پرائیویٹ بجلی گھروں سے 10 ہزار 5 سو بجلی پیدا ہو رہی ہے۔تھرمل سے 12 سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،ونڈ سولر اور نیو کلئیر پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 22 سو میگا واٹ ہے

متعلقہ خبریں