اہم خبریں

بچوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی، سسرال کی طرف سے اسلام قبول کرنے کا دبائو نہیں، سنیتا مارشل

لاہور ( اے بی این نیوز) ٹاپ ماڈل سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ ان کا ابھی اسلام قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے ان پر کوئی زبردستی ہے۔انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سنیتا مارشل نے اعتراف کیا کہ شادی کے روز کئے گئے فیصلے کے تحت ہمارے بچے اسلام کو فالو کرتے ہیں لیکن اپنی بات کروں تو اسلام قبول کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ، نہ ہی اس حوالے سے شوہر حسن یا میرے خاندان کی طرف سے کوئی دباؤ ہے، انسٹا گرام پر اسلام قبول کرنے سے متعلق کمنٹ آتے رہتے ہیں، سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ اگر شروع سے ہی فیصلہ کرلیا جائے تو مشکل نہیں ہوتی، ہم نے شادی سے پہلے ہی اس چیز کا فیصلہ کرلیا تھا کہ ہمارے بچے اسلام ہی فالو کریں گے چونکہ میں ایک مسلم فیملی میں رہتی ہوں اس لیے حسن کے خاندان والے میرے بچوں کو بہتر سکھا سکتے ہیں، آج میرے بچے قرآن پڑھتے ہیں، نماز پڑھتے ہیں اور روزے بھی رکھتے ہیں، اگر میں یہ فیصلہ نہ کرتی اور وقت کے ساتھ ساتھ بچوں پر چھوڑدیتی تو وہ کنفیوز ہوجاتے لہٰذا آج میں اپنے فیصلے پر بہت خوش ہوں۔

متعلقہ خبریں