اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعے پر تفصیلی بریفنگ ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی انسانی اسمگلنگ کے ذمہ داران کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت ۔ انسانی اسمگلنگ کی گھناؤنی سرگرمیاں بروقت کیوں نہ روکی گئیں؟ پے در پے ایسے واقعات کے باوجود روک تھام کے ٹھوس اقدامات کیوں نہ اٹھائے گئے؟ وزیراعظم متعلقہ حکام پر برہم،متاثرہ لوگوں کا جن ضلعوں سے تعلق ہے وہاں کی انتظامیہ نے ملوث اسمگلروں اور ایجنٹوں کی سرگرمیوں کا بروقت نوٹس کیونکر نہ لیا؟ وزیرِ اعظم کا استفسار،وزیرِ اعظم کی تحقیقاتی کمیٹی کو کاروائی مکمل کرکے واقعے کی جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت،وزیرِ اعظم کی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کو تحقیقات کی مکمل نگرانی کرنے اور انسانی اسمگلنگ کی مکمل روک تھام کے حوالے سے ضروری قانون سازی کی تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کردی
