اہم خبریں

اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے ضمانت منسوخی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد:اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے سیشن عدالت سے ضمانت منسوخی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی ، درخواست وکیل آمنہ علی ، سردار مصروف اور عتیق صدیقی کے ذریعے دائر کی گئی، درخواست گزار سابق وفاقی وزیر اور اعلی تعلیم یافتہ ہے، درخواست گزار نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سیشن کورٹ میں دائر کی تھی جو کہ 20 جون کو منسوخ کردی۔، درخواست گزار معصوم اور عزت دار شہری ہے، درخواست میں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا۔

متعلقہ خبریں