لاہور (اے بی این نیوز)ایف آئی اے کی ٹیم چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کیمپ جیل پہنچ گئی ۔ایف آئی اے ٹیم پرویز الٰہی کے خلاف درج مقدمے میں گرفتاری کرنا چاہتی ہےچوہدری پرویز الٰہی کو بکتر بند گاڑی میں جیل سے ایف آئی اے دفتر تک کے جایا جائے گا ،پانامہ سکینڈل میں چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی کی آف شور کمپنیوں کا بھی انکشاف،ایف آئی اے نے چوہدری پرویز کے خلاف اہم شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ گرفتاری متوقع،مونس الہی اور پرویز الہی کے خلاف فراڈ، منی لانڈرنگ اور کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ متن ایف آئی آر ،چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی نے پانچ پانامہ کمپنیوں میں مبینہ طور پر اربوں روپے چھپائے۔وہدری پرویز نے مبینہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پانامہ میں کمپنیاں خریدیں،پاکستان سے پیسہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہونے کے شواہد موصول،مونس الہی نے 2004 سے لے کر 2023 تک قومی اور پنجاب اسمبلی کے ممبرکی حیثیت میں اپنے فرنٹ مین جبران خان کے ذریعے کرپشن کی۔مونس الہی نے کرپشن اور منی لانڈرنگ اپنے والد پرویز الہی کی معاونت سے کی۔مونس الہٰی تحقیقات کے خوف سے پہلے ہی ملک سے فرار ہے،ایف آئی اے کا آئندہ مونس الہٰی کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ،مونس الہیٰ کے خلاف مزید تحقیقات جاری رہیں گی۔
