اہم خبریں

شہبازشریف آج فرانس کے دورے پر پیرس پہنچیں گے، ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات متوقع

شہبازشریف آج فرانس کے دورے پر پیرس پہنچیں گے، ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات متوقع

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف آج فرانس کے دورے پر پیرس پہنچیں گے جہاں ان کی’’ نیوگلوبل فنانشل پیکٹ‘ سربراہی کانفرنس میں شرکت کرینگے ۔ وزیراعظم شہبازشریف ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات بھی کرینگے ۔ ملاقات میں پاکستان کے حوالے سے اہم مذاکرات کئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابقپاکستان نے کرسٹالینا جارجیو سے کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی درخواست کر رکھی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف اس سے قبل ساڑھے چھ ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر پر فون سے بات چیت کے علاوہ انہیں تین خطوط بھی لکھ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں