اہم خبریں

سابق خاتون اول بشری بی بی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشری بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی عدالت نے نیب کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے رکھی ہے جسٹس امجد رفیق نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کرینگے۔ بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل انتظار حسین پنجوتہ کےتوسط سے درخواست دائر کی ۔درخواست میں وفاقی حکومت،ایف آئی اے اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایاگیاہے۔آئین کےآرٹیکل دس اے کےتحت شفاف ٹرائل ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بشری بی بی کےخلاف مقدمات درج کرکے انہیں سیل کردیاگیاہے۔شفاف ٹرائل کےلئے مقدمات کےاندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہرشہری کاقانونی حق ہے۔عدالت بشری بی بی کےخلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت میں ہیش کرنے کاحکم دے۔

متعلقہ خبریں