اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام سرور خان بیٹے ، بھتیجے سمیت گرفتار

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر وپی ٹی آئی رہنما غلام سرور کو سکیورٹی فورسزنے گرفتار کر لیا۔ایجنسیز ،اسلام آباد پولیس ،اور ایلیٹ فورسز کے درجنوں افرادنے گرفتاری آپریشن میں حصہ لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق غلام سرور خان کو اسلام آباد میں ان کے دوست کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ان کے بیٹے اور بھتیجے سابق ایم این اے منصور حیات اور سابق ایم پی اے عمار صدیق کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تینوں پی ٹی آئی رہنما 9 مئی کو ٹیکسلا میں ہونے والے واقعات کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

متعلقہ خبریں