جدہ( اے بی این نیوز )جدہ میں شیخ عبدالرحمن السدیس کی زیر صدارت گرینڈ حج سمپوزیم کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا جس میں حج انتظامات سے متعلقہ ادروں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی،پاکستانی وفد میں سنیٹر محمد طلحہ محمود اور ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو شامل تھے،وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود سمیت متعدد ممالک کے وزرا اور مندوبین بھی شریک ہو ئے ان کو عازمین حج کے آسان و محفوظ حج ادائیگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
