اہم خبریں

14 ارب روپے کی کرپشن کے باوجود نادرا افسران عہدوں پر کام کر رہے ہیں،چیئرمین پی اے سی

اسلام آباد: (اے بی این نیوز)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نادرا سمارٹ کارڈ، مردم شماری ٹیبلٹ خریداری میں 14 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ نادرا سمارٹ کارڈ، مردم شماری ٹیبلٹ خریداری میں 14 ارب روپے کی کرپشن پر صرف چیئرمین نادرا نے استعفیٰ دیا دیگر افسران عہدوں پر کام کر رہے ہیں، ملازمین کی جانب سے خط کے ذریعے کرپشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ کرپشن پر سابق چیئرمین نادرا کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے، کرپشن کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں