اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا اسلام آباد پولیس کے لئے 100بسترپر مشتمل اسپتال بنانے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نےاسلام آباد میں 100بستر پر مشتمل نیشنل پولیس اسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم کو پولیس شہدا پر فخر ہے،آپ لوگوں نے کسی خطرے کو خاطر میں نہیں لایا،آج مجھے پولیس لائنز میں آکر خوشی ہوئی،عوامی جان و مال کی حفاظت کی خاطر جان دینے والے شہید پولیس ملازمین کو سلام پیش کرتا ہوں،شہداءکے بچوں اور پسماندگان کی جو خدمت بھی ممکن ہو سکے گی کرونگا،منگل کو پولیس لائنز اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ شہدا ہمارے سر اور قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں پوری قوم کو ان پر فخر ہے ،پولیس نے قربانیاں دے کر جرات بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے ، عوامی جان و مال کی حفاظت کی خاطر جان دینے والے شہید پولیس ملازمین کو سلام پیش کرتا ہوں،شہداءکے بچوں اور پسماندگان کی جو خدمت بھی ممکن ہو سکے گی کرونگا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کو شہر کو جرائم سے پاک کرنے، کرپشن کے خاتمے اور تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پولیس اور دوسرے تمام محکموں میں بھرتیوں پرانصاف اور میرٹ کی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے اور میرٹ پالیسی کو پروان چڑھایا ہے۔

متعلقہ خبریں