اہم خبریں

این ڈی ایم اے کی گرمی کی موجودہ لہر کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے بارے ہدایات جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گرمی کی موجودہ لہر کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہیٹ سٹروک جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گرمی کی شدت کے باعث لو چلنے کا امکان ہے، اس سے بچنے کے لیے شہری زیادہ سے زیادہ پانی پیئں، بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، باہر نکلتے ہوئے ٹوپی یا چھتری کا استعمال کریں، ہلکے رنگوں کے ڈھیلے اور کھلے لباس کا استعمال کریں ۔ دن کے گرم اوقات میں گھروں کی کھڑکیوں کو بند رکھیں۔ گرمی کی شدت ، ہیٹ سٹروک (لو) کا سبب بن سکتی ہے ۔ ہیٹ سٹروک جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ اس حوالہ سے متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

متعلقہ خبریں