اہم خبریں

وزارت آئی ٹی کی گذشتہ پانچ سالوں میں کارکردگی مثالی رہی،وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق

اسلام آباد(  اے بی این نیوز  ) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کی گذشتہ پانچ سال کی کارکردگی مثالی رہی ہے جس کے ماتحت اداروں نے عوامی فلاح اور ملک کی ترقی میں بنیادی اہمیت کے حامل آئی سی ٹی منصوبوں کے اجرا اور ان کی بروقت تکمیل سے ملک کے طول و عرض میں 50 ملین سے زائد افراد کو ڈیجیٹل سروسز فراہم کی گئی ہیں۔وفاقی وزیر آئی ٹی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن(این ٹی سی) میں این ٹی سی کےایکسچینجز کو ٹی ڈی ایم (ٹائم ڈویژن ملٹی پلیکسنگ) سے آئی پی (انٹرنیٹ پروٹوکول ) اور کاپر وائر سے آپٹیکل فائبر کیبل پر منتقلی کے حوالے سے یہاں منگل کو کنٹریکٹ سائننگ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔معاہدے پر این ٹی سی کے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ کاشف نواز اور ریڈٹون کے سید احسن عباس نے دستخط کیئے۔ اس موقع پر این ٹی سی کے مینجنگ ڈائریکٹر معراج گل بھی موجود تھے۔سید امین الحق نے کہا آج وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ایک اور سنگ میل عبور کرنے جارہی ہے، وزارت آئی ٹی کے ادارے این ٹی سی کے تحت ایک اور انقلابی منصوبہ کا فیز ٹو شروع کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا منصوبے کے تحت ملک کے 26 چھوٹے بڑے شہروں میں قائم این ٹی سی کے ایکسچینجزکو ٹی ڈی ایم ( ٹائم ڈویژن ملٹی پلیکسنگ)سے آئی پی ( انٹرنیٹ پروٹوکول ) اورکاپر وائرسے ا?پٹیکل فائبر کیبل پر منتقل کیا جارہا ہے، ان شہروں میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، دادو، شکارپور سمیت پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ کے دیگر شہرشامل ہیں۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا اس مائیگریشن سے این ٹی سی نیٹ ورکس پہلے سے زیادہ فعال، محفوظ اور تیز ترین ہوجائیں گے، جن میں شکایات اور تیکنیکی خرابیوں کا تناسب بھی بہت کم ہوجائے گااور آپریشنل اخراجات میں بھی نمایاں کمی ہوسکے گی، جبکہ سرکاری اداروں اور محکموں کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں بہترین سروسز اور بینڈ وتھ فراہم کیا جاسکے گا، اسی طرح حکومتی اداروں اور محکموں کو ڈیٹا سروسز بھی فراہم کی جاسکیں گی۔

متعلقہ خبریں