اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف 22 جون کو دو روزہ سرکاری دورہ پر فرانس جائیں گے ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم پیرس میں گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ میں شرکت کریں گے ،سمٹ میں عالمی رہنماء دنیا کو درپیش مالی ، ماحولیاتی ، موسمیاتی تغیر اور توانائی کے چیلنجز پر بات چیت کریں گے ،،وزیرخارجہ بلاول بھٹوکا دورہ چین شیڈولنگ مسائل کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔















