اسلام آ باد( اے بی این نیوز) ترکیہ کت صدر رجب طیب ایردوان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کیا۔ذرا ئع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو صدر ترکیہ کے رجب طیب ایردوان نے ٹیلی فون کرکے واقعے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بڑی تعداد میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر بھی اظہارِ افسوس کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے رجب طیب ایردوان کی تعزیت اور ہمدردی کے جذبات پرشکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں 200 سے زائد پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر پیر کو یوم سوگ کا اعلان کیا تھا، اس روز قومی پرچم سرنگوں رہا ۔
