اسلام آباد(اے بی این نیوز)اینٹی کرپشن عدالت ، پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کے کیس میں بڑی پیشرفت سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا ۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی ضمانت دس لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظور کر لی۔ اسپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے کیس پر سماعت کیاینٹی گرپشن کی طرف سے اسپیشل پراسکیوٹر عبدالصمد نے دلائل مکمل کئے پرویز الٰہی اس مقدمہ میں براہ راست ملزم ہیں ، پراسیکیوشن عدالت پرویز الٰہی کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے ، چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل رانا انتظار نے دلائل مکمل کئے ، ملزم کا مقدمہ میں کوئی کردارنہیں۔ عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم دے
