ہنزہ (اے بی این نیوز)ٹوکی شینا لفط ہے جو کبھی بطور صراحی ،مرتبان، ڈبہ کے طور پر گلگت کے اہم برتنوں میں شمار ہوتی تھی ۔جب یہ ٹوکی صراحی بن جاتی تو یہ موئی یا وئی ٹوکی کہلاتی تھی اور جب یہ ٹوکی بطور مرتبان یا ڈبہ کے طور پر استعمال کی جاتی تو یہ ہَلیئی ٹوکی میں شمار کی جاتی تھی ۔زیر نظر تصویر انیس سو اٹھاون میں ایک امریکی ٹیم میں شامل (ڈی ای بنک) کی ہے جو ایسی ہی ایک ٹوکی کا جائزہ لے رہا ہے جس میں ہنزہ کے پانی کو کھانے کے ساتھ پیش کرنے سے پہلے غیر معمولی طور پر ٹھنڈا رکھا جاتا تھا ۔ اب یہ نہ پوچھو کہ ان دنوں میں ہنزہ کا پانی صاف تھا یا گدلا اور ہنزہ پانی کے اندر معدنیات کی موجودگی کی مقدار کتنی تھی جس سے ان کی عمریں لمبی ہوتی ہیں کا تصور سچ ہے یا جھوٹ ،بس ٹوکی اس وقت کی ایک کار آمد اور کئی مقاصدکیلئے استعمال میں آنے والا ایک کار آمد برتن تھا۔ ماضی کا یہ ضروری برتن جدید دور میں بطور ڈیکوریشن کمروں اور گھروں کی زینت بن کر رہ گیا ہے ۔