کراچی(نیوز ڈیسک) گرمی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی بجلی صارفین کیلئے بُری خبر آگئی ، ڈسکوز کیلئے بجلی 2 روپے 5 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے یہ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔اس کی سماعت نیپرا اتھارٹی 5 جولائی کو کرے گی۔
