اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے محدود واسائل کے باوجود پناہ گزینوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے پناہ گزینوں کا عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی ،محدود وسائل کے باوجود بے گھر افراد کو پناہ دینا ہمدردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں پناہ گزینوں کی ایک بڑی آبادی کا میزبان ہے،کم وسائل کے باوجود کھلے دل سے پناہ گزینوں کی مدد کی، افغان مہاجرین کی میزبانی کا بوجھ بانٹنے کیلئے پہلے تو عالمی برادری نے پاکستان کی مالی مدد کی لیکن بعد میں مکمل خاموشی اختیار کرلی۔
