اہم خبریں

نیمل خاور کے چہرے کی کوئی سرجری نہیں ہوئی، فضیلہ عباسی بھی بھابھی کیلئے بول پڑیں

لاہور(نیوزڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کے چہرے کی کوئی سرجری نہیں ہوئی، فضیلہ عباسی بھی بھابھی کیلئے بول پڑیں ۔
تفصیلات کے مطابق فضیلہ عباسی نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر اپنے بیان میں کہا کہ ان کا کلینک کسی سرجری سے متعلق پیدا ہونے والے حالیہ تنازع سے دستبرداری کا اعلان کرتا ہے،اس قسم کی کوئی سرجری نہیں کی ،یہ صرف بلاجواز قیاس آرائیاں اور پیشہ ورانہ زندگی پر حملہ ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے حمزہ علی عباسی سے اہلیہ کی سرجری ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے جس میں صارفین حمزہ علی عباسی کی بہن ڈرماٹولوجسٹ فضیلہ عباسی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں