اہم خبریں

ٹائی ٹینک کی باقیات تک پہنچنے والی آبدوز غائب ،5 افراد تاحال نہ مل سکے

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ٹائی ٹینک کی باقیات تک پہنچنے والی آبدوز غائب ،5 افراد بھی نہ مل سکے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور زمانہ سمندری جہازٹائی ٹینک کی باقیات کا ڈھنڈنے والی آبدوز عملے سمیت غائب ہو گئی ،ٹائی ٹینک کے حوالے سے فراہم کردہ معلومات کے بعد سے آبدوز کا پتہ نہیں جبکہ اس آبدوز میں صرف 96 گھنٹوں کی آکسیجن موجود ہوتی ہے،عملے کی جان کو خطرہ ، حکام نے ایمرجنسی ڈیکلیئر کردی ۔ واضح رہے کہ ٹائی ٹینک کا ملبہ بحر اوقیانوس میں 12 ہزار 500 فٹ سے زیادہ گہرائی میں موجود ہے ،یہ مشہورجہاز 1912 میں غرق ہوا تھا جس کی وجہ سے 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

متعلقہ خبریں