اہم خبریں

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پھڈا نیا رخ اختیار کرگیا، فریقین کا آج اجلاس طلب

اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے، ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت کا پیپلز پارٹی قیادت کےتحفظات دور کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے کچھ مثبت پیشرفت کی گئی تاہم یہ کوششیں کوشش نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکیں، جس کے بعد فریقین آج ایک بار پھر ایک ساتھ بیٹھ کر تحفظات دور کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ دونوں جماعتوں کا گزشتہ روز اہم اجلاس طلب کیا گیا تھا تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ ن لیگ کی جانب سے مرکزی رہنما ن لیگ اسحٰق ڈار،پروفیسر احسن اقبال اورسردار ایاز صادق نے نمائندگی کی جبکہ پیپلز پارٹی کے وفد میں سید خورشید شاہ، نوید قمر اور شیری رحمن شامل تھے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نےن لیگی وفد کے سامنے اپنے تحفظات رکھے اور مطالبہ کیا کہ سندھ سیلاب متاثرین کیلئے مناسب فنڈز فراہم کئے جائیں۔ وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے مطلوبہ فنڈز مختص کرنے کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد نے سیلاب متاثرین کیلئے 25 ارب روپے دینے پر رضامندی ظاہر کی تاہم اس فیصلےکیلئے بلاول زرداری کی رضامندی ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے رواں برس نومبر میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر کرانے کا مطالبہ کیا

متعلقہ خبریں