سیئول (نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا کے نوجوان پر سونا خریدنے کا جنون ، مشہور کمپنی نے سونا اے ٹی ایم مشین متعارف کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں سونا فراہم کرنے والی وینڈنگ مشینوں میں اضافہ ہوا ہے ،صرف نو ماہ کے دوران دو کروڑ ڈالر سے زائد کا ان مشینوں کے ذریعے سونا خریدا گیا ۔واضح رہے کہ نوجوانوں پر زیادہ منافع کمانے کی دھن سوار ہے کیونکہ کساد بازاری کی وجہ سونا مہنگا ہونے کی امید ہے اس لیے یہ دھڑا دھڑ سونا خرید رہے ہیں،اسی وجہ سے اب مزید گولڈ اے ٹی ایم مشینیں لگائی جا رہی ہیں ۔ ان مشینوں سے 0 اعشاریہ 13 اونس سے لے کر 5 مختلف ویٹس کے سکے نکالے جا سکتے ہیں ۔
