اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ اسد عمر کو پارٹی چیئرمین کے فیصلوں سے اختلاف تھا تو پہلے ہی الگ ہو جاتے، اسد عمر کے خیالات میں ابہام ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں سپریم کورٹ ڈیل پر بھی اسد عمر کنفیوژن کا شکار ہیں۔ اگر اسدعمر مشکل وقت سے پہلے ہی پارٹی سے الگ ہوتے تو اس بیان وزن ہوتا۔یادرہے کہ سابق پارٹی راہنماء اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کپتان جو حکمت عملی لے کر چل رہے ہیں اس سے میں اتفاق نہیں کرتا تھا۔
