سکردو (نیوز ڈیسک) ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لوگ بریف کیس لیکر آئے کہ پی ٹی آئی کو چھوڑیں
آپ کو وزارت اعلیٰ دی جائے گی ،ہم پیشکش ٹھکرادی ،وزارت اعلیٰ تو کیا وزرات عظمیٰ بھی دی جائے تب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑیں گے ، غیر قانونی طورپر حکومت گرائی گئی تو ہم ذمہ داران کو سکون سے رہنے نہیں دیں گے ،ابھی ہم سکون سے بیٹھے ہیں حکومت سے باہر آنے کے بعد ہم خطرناک ہوجائیں گے۔
