کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک) اکیس سالہ نوجوان نے 3 منٹ 13 سیکنڈ میں روبکس کیوب حل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق نوجوان میکس پارک نے 3 بائی 3 روبکس کیوب کو 3 منٹ 13 سیکنڈ میں حل کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ واضح رہے کے سابق چیمپئن یوشینگ ڈو کا ریکارڈ 3 منٹ 47 سیکنڈ تھا۔ انہوں نے یہ کامیابی ورلڈ کیوب ایسوسی ایش کی طرف سے کرائے گئے مقابلوں میں حاصل کی۔
میکس نے 3 منٹ 13 سیکنڈ میں روبکس کیوب حل کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا، نوجوان نے اسپیڈ کیوبنگ ماسٹرکا لقب اپنے نام لیا۔