اہم خبریں

باؤلنگ والا ہاتھ خشک کرنے کیلئے کریم کا استعمال ،معین علی کو مہنگا پڑ گیا

لندن(نیوزڈیسک) ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ، آل راؤنڈر معین علی کو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ علامیہ کے مطابق معین علی ضابطہ اخلاق شق نمبر2اعشاریہ 20 کی خلاف ورزی کی ہے ، اس پر معین علی کو میچ فیس کے 25 فیصد جرمانے کے ساتھ ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا کہ ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوران معین علی نے باؤلنگ کروانے والے ہاتھ پر کوئی چیز لگائی جس سے بال کی شکل تبدیل ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے معین علی پر پابندی لگائی گئ۔ اس حوالے سے معین علی نے میچ ریفری کی جانب سے لگائی پابندی کو قبول کر لیا ۔

متعلقہ خبریں