کراچی(اے بی این نیوز) پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوگا۔زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور ، پشاور اور دیگر شہروں میں ہونگے ۔ زونل کمیٹیاں چاند کی شہادت بارے رپورٹ مرکزی کمیٹی کو ارسال کریں گی ، چاند نظر آنے کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ جس کے بعد رویت کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔
