اہم خبریں

وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین کےلئے جو اعلانات کئے انہیں پورا کریں، مہدی شاہ

غذر ( اے بی این نیوز)گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے سیلاب سے متاثرہ گاو ¿ں بوبر کا دورہ کیا انہوں نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کرائی اور لواحقین سے بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا گورنر گلگت بلتستان نے سیلاب سے متاثرہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت نے متاثرین سے جو جو اعلانات 10 ماہ قبل کئے ہیں ان کو پورا کرنا چاہیئے اور پی ٹی آئی کے ذمہ داران کو چاہیئے کہ وہ ان اعلانات پر عملدرآمد کرانے کےلئے وزیر اعلیٰ پردباؤڈالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد وفاقی مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزماں کائرہ بوبر کا تیسرا دورہ کریں گے بحالی و آبادکاری کے کاموں کا جائزہ لیں گے انہوں نے بوبر میں سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور نالے کی ایکسویشن کے علاوہ گاو ¿ں کے لئے گندم کوٹے کےلئے اضافی گرانٹ منظور کرانے کی یقین دہانی کرائی گورنر گلگت بلتستان نے مرحوم سابق چیرمین ضلع کونسل غذر و بانی رہنماءپی پی پی عزیز احمد کی فیملی سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے ڈی سی غذر طیب سمیع خان نے بوبر میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں بحالی اور آبادکاری کے سلسلے میں جاری کاموں کے حوالے سے گورنر کو بریف کیا۔

متعلقہ خبریں