گلگت(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ ریسورس مینجمنٹ کے بغیر تعمیر و ترقی ممکن نہیں۔ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی کی کنزرویشن کمیٹیوںریسورس مینجمنٹ میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے چیکس تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں 21 کروڑ کے ٹرافی ہنٹنگ چیکس 15کنزرویشن کمیٹیوں میں تقسیم کیے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کنزرویشن کمیٹیوں میں ٹرافی ہنٹنگ کے چیکس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنزرویشن کمیٹیوں نے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے، اگر ہم اپنے تمام وسائل سے استفادہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں تو گلگت بلتستان پاکستان کا خوشحال صوبہ بن سکتا ہے۔ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔
