اہم خبریں

پاکستان میں خام تیل کی درآمدات میں 5 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک میں خام تیل کی درآمدات میں 5 فی صد کمی،رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران 4 اعشاریہ 523ارب ڈالر کا تیل خریدہ گیا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد کم ہے رہی ہے کیونکہ گزشتہ سال4 اعشاریہ 760 ارب ڈالرکازرمبادلہ تیل خریدنے میں صرف ہواتھا ۔رواں سال مئی میں 385 ملین ڈالر کا تیل خریدہ گیا جو کہ گزشتہ سا ل کی نسبت 29 فیصد کم ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر4 اعشاریہ 760 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مئی میں خام تیل کی درآمدات کاحجم385 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے 529ملین ڈالرکے مقابلہ میں 29 فیصدکم ہے۔

متعلقہ خبریں