مظفرآباد(اے بی این نیوز)یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعہ کے بعد حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے ریاست بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے ۔ریاستی پرچم سرنگوں رہے گا۔صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا مذکورہ واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو جاں بحق افراد کے جسد خاکی واپس لانے کیلئے وزارت خارجہ سے رابطہ کاری کی ہدایت کردی۔
