نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈکی مشہور اداکارہ کنگنارناوت نے کہا میں بھی اپنے آپ کو بیوی کے روپ میں دیکھنا چاہتی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ شادی کر کے اپنا خاندان شروع کرنا چاہتی ہوں لیکن ہر چیز کا وقت ہوتا ہے اگر شادی کا وقت میری زندگی میں آنا ہوگا تو آجائیگا ۔انہوں نے کہا کہ میرے جھگڑالو ہونے کی صرف افواہیں ہیں ، اصل میں ایسا نہیں ہے ،ایسی افواہوں کی وجہ سے میری شادی نہیں ہو رہی ، میں اپنے آپ کو ایک ماں ، بیوی کے روپ میں دیکھنا چاہتی ہوں ۔
