غزہ (نیوز ڈیسک)غزہ کی میونسپل اینڈ سینٹری اتھارٹی نے سڑکو ں اور گلیوں کو مال بردار جانوروں کے فضلے سے صاف رکھنے کے لیے خصوصی ڈائپر متعارف کرادیا ۔محکمے کے متعلقہ حکام کا کہنا ہے ان خصوصی ڈائپر بیگز سے سڑکوں کو صاف رکھنے میں مدد ملے گی، گدھوں اور گھوڑوں کے گوبر سے سڑکوں کی صفائی متاثر ہوتی جس کو کم کرنے میں یہ دائپر اہم کردار ادا کر یں گے جبکہ اس فضلے کو مخصوص جگہ پر تلف کرکے اس سے قدرتی کھاد کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔