اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کا پاکستان کیخلاف جنگی جنون کھیلوں کے میدانوں تک پہنچ گیا۔قومی فٹ بال ٹیم کو تاوقت ویزے نہیں جاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سفارتخانہ ٹال مٹول سے کام لینے لگا۔شیڈول کے مطابق آج پاکستانی ٹیم کی روانگی تھی لیکن قومی فٹ ٹیم کے لیے بھارت نے ویزے جار ی نہ کیے جبکہ ساف چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم کا پہلا میچ 21 جون کو ہوگا۔