اہم خبریں

آئی ایم ایف قرض معاملے پرشہبازشریف اور اسحاق ڈار میں پھڈا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایم ایف کے حوالے علیحدہ علیحدہ موقف سامنے آگیا۔وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن سے انکار کیا تو وزیراعظم نے نویں جائزہ کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروادی ۔حکومت کا آئی ایم ایف کے بجٹ اعتراضات دور کرنے کا فیصلہ نویں جائزہ کیلئے بجٹ میں آئی ایم ایف اعتراضات کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ ۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کے اعتراضات دور کرے وزیر اعظم کی ہدایت۔ ملکی معاشی مفاد کیلئے ضروری ہے نویں جائزہ کو مکمل کریں ۔نویں جائزہ سے 1.2ارب ڈالر کی قسط حاصل ہوگی جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا،وزیراعظم کی آئی ایم ایف اعتراضات کو ہر قیمت پر حل کرنے کی ہدایت

متعلقہ خبریں