اہم خبریں

مفتاع اسماعیل کا شہبازشریف کےٹانگیں کھینچنے کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم شہبازشریف کے بیان اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچنے والوں کو پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہمیں کسی کی ٹانگیں کھینچنے کا کام نہیں کرتا بلکہ سچ اور صرف سچ بولتا ہوں جو ہمارے قائدین کو برا لگتا ہے ۔ ہمارے سیاستدان سچ نہیں سننا چاہتے۔۔سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے ساتھ رابطے کی کوشش بھی کرتے رہے ۔اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچنے کے وزیراعظم کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی اندازہ نہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا اور ان کا اشارہ کس جانب ہے۔مفتاح اسماعیل روزانہ کی بنیاد پر اپنی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے کے حوالے سے جیو پولیٹکس کی ایجاد گزشتہ سال ستمبر میں نہیں ہوئی، یہ تو ہمیشہ سے ہوتی آرہی ہے لہٰذا پہلے وزارت خزانہ فیصلہ کر لےکہ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام کرنا ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں