اہم خبریں

اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچنے والوں کو پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں،شہبازشریف

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو لوگ پارٹی میں رہ کر اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں انہیں پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں نے جنرل کونسل کا اجلاس کئی بار مؤخر کروایا، میں اس انتظار میں تھا کہ نواز شریف پاکستان آئیں اور میں یہ ذمہ داری ان کے حوالے کروں، الیکشن کمیشن کی تلوار لٹک رہی تھی، اس لیے آج یہ اجلاس منعقد کیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نو منتخب صدر میاں شہباز شریف نے کہا مریم نواز باہمت بیٹی ہیں، انہوں نے جب سے چیف آرگنائزر کا عہدہ سنبھالا ہے، دن رات محنت کر رہی ہیں، اتحادی حکومت کو ہم سب مل کر چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا ملک کی آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، ن لیگ میں اب نوجوان لیڈر شپ کی ضرورت ہے، آپ دیکھیں گے جب نواز شریف واپس آئیں گے تو پاکستان میں سیاست کا نقشہ بدل جائے گا۔

متعلقہ خبریں