اہم خبریں

کھوئی ر ٹہ،وادی بناہ کے 35 سے 40 نوجوان یورپ جانے کا خواب لیے سمندر کی بے رحم موجوں کی نذرہو گئے

کھوئی ر ٹہ (  اے بی این نیوز     )وادی بناہ کے 35 سے 40 نوجوان یورپ جانے کا خواب لیے سمندر کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گئے لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے یونان کے سمندر میں کشتی کو حادثہ پیش آیا دو نوجوان حادثے میں محفوظ رہے،کھوئی رٹہ آزادکشمیرکی فضا سوگوار ہو گئی اچھے مستقبل اور روزگار کی تلاش میں اٹلی جانے والے نوجوان یونان کے سمندر کی لہروں کی نظر ہو گئے اطلاعات کے مطابق کوٹلی آزادکشمیر کی تحصیل کھوئی رٹہ کے 35 سے 40 نوجوان جو سمندر کی بے رحم لہروں کی نظر ہو گئے کھوئی رٹہ کے نواحی گاوُں بنڈلی کے تقریباً 28 نوجوان شامل اس وقت سوگ میں ڈوبا ہوا ہے کسی کا بیٹا اور کسی کا باپ لاپتہ ہو گیا ورثا کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومتی سطح پر کسی قسم کی کوئی مدد و معلومات ابھی تک فراہم نہیں کی گئی ہم اپنی مدد آپ اپنے عزیزو اقارب کا پتہ کروا رہے ہیں ابھی تک دو لڑکے زندہ ریسکیو کئیے گئے ہیں ورثاء نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ حکومتی سطح پر فوری اقدامات کیے جائیں عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور اداروں کو چاہئیے کہ جو لوگ انسانی سمگلنگ کر رہے ہیں ان کے خلاف کاروائی کرے جو ماوُں کے بچوں کی جانوں کا سودا کرتے ہیں ۔لیبیا میں ڈوب جانے والی پر 750مختلف النسل کے لوگ سوار تھے، کشتی میں 350 پاکستانی نوجوان سوار تھے ،کشتی کا یونان کی حدود میں داخل ہوتے ہی یونان کے شہر کالاماتا کی کوسٹ گارڈ پولیس نے جہاز کو گھیرے میں لے لیا، لیبیا سے آنے والی کشتی کی منزل اٹلی تھی کوسٹ گارڈ کے گھیرے کی وجہ سے شپ میں سوار نوجوانوں میں کھلبلی مُچ گئی،نوجوانوں کے ایک ہی جانب زور کی وجہ سے کشتی سائیڈڈ ہوتے ہوئے اُلٹ گیا،کوسٹ گارڈ نے ریسکیو کی کوشش کی جس سے 104 نوجوانوں کی جان بچ گئی،نوجوان کشتی کے ساتھ پانی میں ڈوب گئے ،کوسٹ گارڈ پولیس سمندر سے 79 نعشیں نکالنے میں کامیاب ہو گئی،79 نعشیں گزشتہ روز ہی یونان کے شہر ایتھنز میں شفٹ کر دی گئی ہیں ،ریسکیو ہونے والے 104 افراد میں مختلف ممالک کے لوگ شامل تھے،بچ جانے والوں میں صرف 12 پاکستانی ہیں، بچ جانے والے 2 نوجوانوں کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے گاؤں بنڈلی سے تھا ۔�

متعلقہ خبریں