اہم خبریں

تعلیم کے فروغ کیلئے ملایایونیورسٹی کے وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دور ہ

گلگت(نیوز ڈیسک) ملائیشیا ء کی ملایایونیورسٹی کے وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا جس کا مقصہ سائنس اور تعلیم ترقی دینے کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر روضہ ہاشم قیاد ت میں ملایا یونیورسٹی ملا ئیشیاء کے وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ ۔ اس موقع پر ملایا یونیورسٹی کی پروفیسر روضہ ہاشم نے سائنس اور تعلیم کے ذریعے دوستی کے موضوع خطاب کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ سے بھی خصوصی ملاقات کی اس موقع پر ڈاکٹر روضہ ہاشم نے مشترکہ تحقیقی منصوبوں، فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلوں کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو کی ۔

متعلقہ خبریں