اہم خبریں

سیکرٹریٹ شاہرات آذاد کشمیر کی بے جا مداخلت ، ملازمین نے بڑا اقدام اٹھالیا،احتجاج کا اعلان

مظفرآباد(اے بی این نیوز) سیکرٹریٹ شاہرات کی بے جا مداخلت اور اور عزیزوں کو نوازنے کے خلاف ملازمین کے احتجاج کا اعلان کر دیا۔سیکرٹری اطلاعات ایپکا نے کہا کہ 21 جون سے محکمہ شاہرات. بلڈنگ اور سی ڈی او کے ملازمین احتجاج کریں گے.کلرکس ایسوسی ایشن شاہرات کا کہنا تھا کہ ملازمین کے مسائل جوں کے توں ہیں سیکرٹریٹ شاہرات من پسند ملازمین کو نواز کر ہماری حق تلفی کر رھا ھے۔جملہ تقرریاں. تبادلہ جات اور ترقیاں قریبی عزیزوں اور من پسند ملازمین کی ھو رھی ھیں وزیراعظم نوٹس لیں،سیکرٹریٹ سرکاری ملازمین سے بیگار لے رہا ہے جو ریاست اور ملازمین دونوں کے ساتھ ذیادتی ہے

متعلقہ خبریں