اہم خبریں

علی ظفر کا میشا شفیع کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعوے پر عدالتی حکم نامہ جاری

گلوکار علی ظفر کا میشا شفیع کیخلاف دائر ہتک عزت کا دعویٰ دائر پرعدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔میشا شفیع کے ایسوسی ایٹ وکیل نے بتایا کہ میشا شفیع جرح کیلئے ویڈیو لنک پر موجود نہیں ہے ،ایسوسی ایٹ وکیل نے کہا کہ میشا شفیع کے سینئر کونسل سپریم کورٹ میں معروف ہیں ۔ایسوسی ایٹ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت سماعت ملتوی کرنے کا حکم دے، علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ میشا شفیع کا بیان 2019 کا قلمبند ہوچکا ،علی ظفر کے وکیل نے کہا میشا شفیع نے ابتک جان بوجھ کر جرح مکمل نہیں کروائی ،عدالت میشا شفیع کے ایسوسی ایٹ وکیل کی استدعا منظور کرتی ہے ،عدالت سماعت 22 جون تک ملتوی کرتی ہے،ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ جنسی ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرنے پر علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے

متعلقہ خبریں