منی ٹوبا(نیوزڈیسک) کینیڈا میں ٹرک کی بس کو ٹکر،15 افراد ہلاک جبکہ 10افراد زخمی ہو ئے ۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ کینیڈا کے صوبے منی ٹوبا میں پیش آیا، جس میں مزید ہلاکتوں کا امکان ہے ، حادثے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ۔رائل کینیڈین پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس میں25 افراد سوار تھے، جن میں سے15 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہیں ۔
اس حوالے سے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے اس متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان بھی جاری کیا ۔
